عنوان: رجب کے کونڈے منانے کی شرعی حیثیت(14633-No)

سوال: مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ کیا کونڈے منانے کی کوئی خاص وجہ ہے؟ اور کیا امام جعفرؒ کے لیے کونڈے منائے جاتے ہیں؟

جواب: ماہ رجب میں ایک رسم امام جعفر صادق کے کونڈوں کے نام سے مشہور ہے، در حقیقت یہ رسم صحابہ دشمن لوگوں کی ایجاد ہے، جس وقت کاتب وحی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا المناک سانحہ پیش آیا تو دشمنوں نے اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے پر خاموشی سے مٹھائیاں تقسیم کی، ابتداءً اس خوشی کو مخفی رکھنے کی کوشش کی گئی، پھر اس راز کے فاش ہونے کے خطرے کے پیش نظر اس رسم کو امام جعفر صادق کی طرف منسوب کردیا گیا، حالانکہ اصولی طور پر اس تاریخ کو حضرت امام جعفر صادق سے کوئی مناسبت نہیں ہے، اس لئے کہ بائیسویں رجب نہ حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ کی تاریخ پیدائش ہے اور نہ ہی تاریخ وفات، حضرت جعفر صادق کی ولادت آٹھ رمضان 80 ھجری یا 83 ھجری میں ہوئی اور وفات شوال 128 ھجری میں ہوئی، ہاں! بائیسویں رجب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی تاریخ وفات ضرور ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس رسم کو محض پردہ پوشی کے لئے حضرت امام جعفر صادق رحمة اللہ علیہ کی طرف منسوب کیا گیا، ورنہ در حقیقت یہ تقریب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خوشی میں منائی جاتی ہے، لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ اس رسم سے بہت دور رہیں۔
(تاریخ کے ساتھ ساتھ: ص، 267 تا 268، مکتبہ ادارۃ المقصود)

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 680 Feb 01, 2024
rajab ka konday manane ki sharai haisiyat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.