عنوان: فجر کی سنت کے بعد قضاء وتر پڑھنا(1521-No)

سوال: السلام علیکم،
اگر رات کو وتر کی نماز نہیں پڑھ سکے اور صبح فجر کی سنتیں پڑھنے کے بعد یاد آیا کہ وتر تو نہیں پڑھی، تو کیا فجر کی فرض سے پہلے وتر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: فجر کی سنت کے بعد فوت شدہ وتر کی قضاء پڑھ سکتے ہیں۔
لما فی الترمذی:
عَنْ اَبِی سَعِیدِ الخُدری قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صلى الله عليه وسلم : مَنْ نَامَ عَنْ وِتْرِہِ اَوْ نَسِیَہُ فَلْیُصَلِّہِ اِذَا ذَکَرَہ۔

ترجمہ:          
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص وتر سے سوتا رہ جائے یا بھول جائے تو جب یاد آئے (یا وہ جاگے) تو اسی وقت پڑھ لے۔
(ترمذی،کتاب الصلاۃ عن رسول اللہ ﷺ،باب ماجاء فی الرجل ینام عن الوتر او ینساہ، حدیث:۴۶۵)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 783 May 16, 2019
fajar ki sunnat kay baad qaza witar parhna , Performing of Qaza / missed Witr after the Sunnah of Fajar

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.