عنوان: رمضان المبارک میں رشتہ سے متعلق کیے جانے والے ایک وظیفہ کا حکم(1529-No)

سوال: مفتی رفیع عثمانی صاحب نے لکھا ہے کہ رمضان المبارک کی بارہویں شب میں ایک سو ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر، دو دو کر کے بارہ رکعت اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بارہ مرتبہ سورہ فیل پڑھیں، پھر نماز کے بعد ایک سو ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر ان سب کا ثواب حضور اکرم ﷺ کو پہنچا کر دعا کریں اور کسی سے بات کیے بغیر سوجائیں، رشتہ کے لیے مجرب ہے۔ کیا اس پر عمل کر سکتے ہیں؟

جواب: یہ بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت اور واجب سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حجۃ اللّٰه البالغۃ: (300/2، ط: دار الجیل)

وأما الرقي فحقيقتها التمسك بكلمات لها تحقق في المثل وأثر، والقواعد الملية لا تدفعها ما لم يكن فيها شرك لا سيما إذا كان من القرآن أو السنة أو مما يشبههما من التضرعات إلى الله.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1665 May 17, 2019
rishtay say mutalliq aik wazeefa, A wazifa for marriage / relationship

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.