عنوان: تراویح میں تین رکعت پڑھنا(1544-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
تراویح پڑھتے ہوئے دوسری رکعت کے بعد امام نے قیام کرلیا اور رکعت مکمل کرکے قعدہ کیا، مقتدی کو سلام تک واضح ہوگیا کہ غلطی ہوئی ہے، اس نے ایک سلام کے بعد اللّہ اکبر کہہ کر لقمہ دیا، امام نے سجدۂ سہو کرکے سلام پھیر دیا۔
کیا دو رکعت تراویح ادا ہوگئی یا لوٹانا ضروری ہے؟
اگر نہیں ہوئی تو تین رکعت کی قرأت لوٹائی جائے؟
اگر دو رکعت شمار ہوگئیں تو تیسری کی قرأت ہوگئی یا لوٹانی ہوگی؟
سجدۂ سہو چھوٹ جانے پر مقتدی کیسے لقمہ دے سکتا ہے؟

جواب: 1- صورت مسئولہ میں تین رکعت تراویح نہیں ہوئی اور ان تین رکعت میں کی گئی تلاوت دوبارہ لوٹانا ہوگی۔
2- سجدہ سہو کے لیے بھی اللہ اکبر کہہ کر لقمہ دیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب الوتر و النوافل، 36/2، ط: سعید)
وفی التتارخانیۃ لو صلی التطوع ثلثاً ولم یقعد علی الرکعتین فالاصح انہ یفسد ؛ ولو ستا أو ثمانيا بقعدة واحدة اختلفوا فيه. والأصح أنه يفسد استحسانا وقياسا۔

و فیہ ایضاً: (621/1، ط: دار الفکر)
لو سبح لمن استأذنه في الدخول على قصد إعلامه أنه في الصلاة كما يأتي، أو سبح لتنبيه إمامه فإنه وإن لزم تغييره بالنية عندهما إلا أنه خارج عن القياس بالحديث الصحيح «إذا نابت أحدكم نائبة وهو في الصلاة فليسبح»

الھندیة: (فصل فی التراویح، 118/1، ط: رشیدیة)
واذا فسد الشفع وقد قرأفیۃ لا یعتد بما قرأفیہ و یعید القرأۃ لیحصل لہ الختم فی الصلوۃ الجائزۃ وقال بعضھم یعتدبھا۔کذافی الجوہرۃ النیرة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 363 May 19, 2019
taraweeh mai teen rakat parhna , performing three rak'ahs / rakat / rakaat in Taraweeh

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.