سوال:
ایک دفعہ میری شادی شدہ بہن بہت بیمار تھی، ڈاکٹر نے کہا کہ اسے خون چڑھایا جائے گا، لیکن میری بہن کے خون کا گروپ کسی رشتہ دار کے خون نہ مل سکا، آخرکار اس کے شوہر کا خون سے اس کا گروپ مل گیا، اور شوہر نے اپنی بیوی کو خون دے دیا، سوال یہ ہے کہ کیا خون دینے سے میری بہن کا نکاح تو نہیں ٹوٹ گیا؟
جواب: واضح رہے کہ خون دینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ہے، لہذا آپ کی بہن کا اپنے شوہر سے نکاح برقرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
العنایۃ شرح الھدایۃ: (438/3، ط: دار الفکر)
والرضاع بفتح الراء وهو الأصل وبكسرها وهو لغة فيه مص اللبن من الثدي. وفي الشريعة عبارة عن مص شخص مخصوص، وهو أن يكون صبيا رضيعا من ثدي مخصوص وهو ثدي الآدمية في وقت مخصوص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی