سوال:
اگر کوئی عورت روزے سے ہو اور حیض آجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
جواب: روزے کی حالت میں حیض شروع ہو جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، بعد میں روزہ قضاء کرنا ضروری ہے۔
عورت حیض آنے کے بعد کھا پی سکتی ہے، البتہ رمضان کے احترام میں دوسروں کے سامنے کھانا پینا نہیں چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی