عنوان: حضرت فاطمہ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر (1563-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ آج کل بعض لوگ اپنی بیٹیوں کا نکاح مہرِ فاطمی کے بدلے کرتے ہیں، اس بارے میں وضاحت فرمادیں کہ حضرت فاطمہ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر کتنا تھا، اور آج کل کے حساب سے مہرِ فاطمی کی مقدار کتنی بنتی ہے؟

جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی تھا، اور ایک اوقیہ چالیس درھم کا ہوتا تھا، اس حساب سے ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی پانچ سو درھم بنتے ہیں، اور موجودہ زمانہ میں تولہ کے حساب سے مہرِ فاطمی ایک سو اکتیس تولہ، اور تین ماشہ چاندی، یا اس کے بقدر رقم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (414/2، ط: دار الغرب الاسلامی)

قال عمر بن الخطاب: ألا لا تغالوا صدقة النساء، فإنها لو كانت مكرمة في الدنيا، أو تقوى عند الله لكان أولاكم بها نبي الله صلى الله عليه وسلم، ما علمت رسول الله صلى الله عليه وسلم نكح شيئا من نسائه ولا أنكح شيئا من بناته على أكثر من ثنتي عشرة أوقية. هذا حديث حسن صحيح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 886 May 20, 2019
hazrat fatima or huzoor sallaho aalihi wassalm ki deegar betion ka meher, Meher of Hazrat Fatima and other daughters of Holy Prophet (PBUH)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.