سوال:
سوال یہ ہے کہ شادی کے موقع پر لڑکی کے ماں باپ کی طرف سے لڑکی کو جہیز کا سامان دیا جاتا ہے، کیا اس سامان میں شوہر کے والدین کا حق ہے، بعض والدین اسے اپنا حق سمجھ کر استعمال کرتے ہیں؟
جواب: شادی کے موقع پر ماں باپ کی طرف سے جو جہیز کا سامان لڑکی کو دیا جاتا ہے، وہ لڑکی کی ملکیت اور اس کا حق ہے، اس سامان کا نہ شوہر حقدار ہے، اور نہ ہی شوہر کے والدین حقدار ہیں، تاہم اگر لڑکی کی طرف سے جہیز کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہو، تو شوہر کے والدین کے لیے جہیز کا سامان استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (327/1، ط: دار الفکر)
(الفصل السادس عشر في جهاز البنت) لو جهز ابنته وسلمه إليها ليس له في الاستحسان استرداد منها وعليه الفتوى
قواعد الفقہ: (ص: 110)
لا یجوز لأحد ان یتصرف فی ملک الغیر بغیر اذنہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی