عنوان: یحیی (Yahya) نام رکھنا(15710-No)

سوال: مفتی صاحب! بچہ کا نام یحیی رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب: یحیی ایک نبی کا نام ہے، جو حضرت زکریا علیه السلام کے بیٹے ہیں، اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کو بیٹے کی خوشخبری دیتے ہوئے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کا نام (یحیی) تجویز کردیا تھا۔ یحیی کا معنی زندہ رہنے اور نشوونما ہونے والے کے آتے ہیں، لہذا یحیی نام رکھنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المریم، الایة: 7)
يَا زَكَرِيَّآ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامِ ِۨ اسْمُهٝ يَحْيٰىۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّهٝ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّاo

القاموس الوحید: (ص: 401، ط: ادارہ اسلامیات)
حیی حیاة و حیوانا: زندہ رہنا، نشوونما والا ہونا۔ حی یحیا بھی کہا جاتا ہے ھو حی۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 452 Feb 20, 2024
yahya naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.