عنوان: بیوی کو بہن سے بات نہ کرنے کی قسم دینا (15729-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی سے قسم لی کہ تم نے اپنی بہن سے بات نہیں کرنی، اس نے قسم دے دی کہ نہیں کروں گی۔ اس کے کچھ دن بعد میں نے قسم توڑ دی، کفارہ ادا کرنے کا ارادہ کیا تو کہتے ہیں کہ یہ قسم نہیں توڑی جا سکتی۔ کچھ دن بعد میری بیوی نے اپنی بہن سے بات کر لی، اب کیا حکم ہے کیا ہمارا نکاح ختم ہوگیا ہے؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں جو الفاظ ذکر کیے گئے ہیں، یہ طلاق کے الفاظ نہیں ہیں، اس لیے ان سے طلاق واقع نہیں ہوئی ہے اور نکاح پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے، البتہ قسم توڑنے کی وجہ آپ کی بیوی پر قسم کا کفارہ لازم ہوگیا ہے۔
قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مساکین کو صبح شام (دو وقت) پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے یا دس مساکین میں سے ہر مسکین کو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دیدی جائے یا دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا کپڑوں کا دیدیا جائے، اور اگر قسم کھانے والا غریب ہے اور مذکورہ امور میں سے کسی پر اس کو استطاعت نہیں ہے تو پھر قسم کے کفارہ کی نیت سے مسلسل تین دن تک روزے رکھنے سے بھی قسم کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 89)

لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُواْ أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَo

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 82 Feb 23, 2024
biwi ko behan se baat na karne ki qasam dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.