عنوان: پلاٹ کے مالک کی اجازت کے بغیر گھر کے بل اور ٹیکسز وغیرہ کی مد میں بھری ہوئی رقم کا مطالبہ کرنا (15734-No)

سوال: مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ میں فاطمہ ولد سید لیاقت علی، میرے والد نے میرے نام سے ایک پلاٹ خریدا تھا، جس کی زمین کی کل قیمت 12,925 روپے تھی، جو میرے والد نے ادا کر دیے تھے۔ اس کے بعد 1990 میں میرے والد کا انتقال ہو گیا، میرے بھائی نے ادائیگی کا نوٹس آنے پر مجھ سے دستخط کروادیے تھے، پھر میری شادی ہو گئی۔ آج تک مجھے یہ ضرور معلوم تھا کہ میرا ایک پلاٹ تھا، لیکن اس کا علم بھی مجھے نہیں تھا کہ آیا وہ ابھی ہے یا نہیں؟ 2023 کے درمیان میں میرے بھائی نے وہ فائل مجھے دی اور کہا کہ اس پلاٹ پر کچھ واجبات ہیں جو کہ 10 لاکھ ہیں، ادا کر سکو تو اپنا گھر بنالو، جو کہ میں ادا کرنے سے قاصر تھی، لہذا جوں اور جیسے کی بنیاد پر یہ پلاٹ سات لاکھ میں فروخت کر دیا گیا۔
بھائی کو جب معلوم ہوا تو وہ ان پیسوں میں سے اپنا حصہ مانگنے آگئے اور کہا کہ اس کے پانی، بجلی اور دیگر مینٹیننس 2006 تک میں نے جمع کیے ہیں، جو کہ 31500 ہیں۔ اس حساب سے مجھے آج کی کل قیمت کے حساب سے پیسے دیے جائیں۔ 2012 میں اگر مجھے پلاٹ کی فائل دی جاتی تو وہ پلاٹ کا قبضہ میں لے سکتی تھی، لیکن 2006 سے 2003 تک بلڈرز نے اس پلاٹ پر مزید چارجز عائد کردیے جس کی وجہ سے میں اتنی رقم ادا نہیں کرسکتی۔ برائے مہربانی شرعی لحاظ سے بتائیں کہ بھائی کا اس میں کیا حصہ بنتا ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر والد صاحب نے وہ پلاٹ آپ کو ملکیتاً دیا تھا تو وہ پلاٹ آپ کی ملکیت شمار ہوگا، اور آپ کی اجازت کے بغیر بھائی نے بل اور ٹیکسز وغیرہ کی صورت میں جو خرچہ کیا ہے، وہ ان کی طرف سے تبرع اور احسان ہوگا، ان کو اس کے مطالبہ کا حق نہیں ہے۔ تاہم بلوں اور ٹیکسز کی مد میں جو رقم بھائی نے خرچ کی ہے، اگر آپ ان کو یہ رقم اخلاقاً واپس کردیں تو یقیناً یہ بہت اعلیٰ ظرفی کی بات ہوگی اور بہن بھائی کے تعلق میں مضبوطی پیدا کرنے میں معین اور مددگار ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تنقیح الفتاوی الحامدیة: (کتاب الکفالة، 288/1، ط: دار المعرفة)
"المتبرع ‌لا ‌يرجع على غيره كما لو قضى دين غيره بغير أمره."

العنایة شرح الھدایة: (189/7، ط:دار الفكر)
لأنه متبرع بأدائه والمتبرع لا يرجع.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 112 Feb 26, 2024
plot ke malik ki ijazat ke baghair ghar ke bill taxes vaghaira ki mad mein bhari hui raqam ka mutalba karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.