سوال:
مفتی صاحب! ایک آدمی نے تین سال پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے کر تین دن بعد رجوع کیا تھا۔ اب چار دن پہلے اس آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم میرے قریب آئی تو تمہیں طلاق ہے۔ اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر بیوی شوہر کے قریب گئی تو ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی۔
شوہر چونکہ پہلے ایک طلاق دے چکا ہے تو اس طلاق کے واقع ہونے کے بعد دو طلاق ہوجائیں گی اور شوہر کے پاس آئندہ کے لیے ایک طلاق کا اختیار باقی رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (420/1، ط: دار الفکر)
و وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی