عنوان: ولی کی عدم موجودگی میں نکاح کے بعد طلاق کا حکم (15780-No)

سوال: مفتی صاحب! 23 سال کی تعلیم یافتہ لڑکی نے ولی کی رضامندی کے بغیر شرعی نکاح کیا، بعد میں اس نے نکاح کو خفیہ رکھتے ہوئے انہی افراد کی تجویز کو اپنے گھر والوں (ولی) سے منظور کرلیا، لیکن 3 سال بعد کسی وجہ سے اس کے شوہر نے اسے مختلف مواقع پر تین طلاقیں دے دیں۔ اب وہ یہ کہہ کر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں کہ ولی کی عدم موجودگی کی وجہ سے پہلے نکاح باطل تھا، اس لیے طلاق بھی باطل ہے، کیا وہ شادی کر سکتے ہیں؟

جواب: محترم! آپ کو مسئلہ سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے، ولی کی عدم موجودگی اور رضامندی کے بغیر بھی نکاح منعقد ہوجاتا ہے، البتہ اگر کسی بالغہ لڑکی نے غیر کفو میں ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو اولاد ہونے سے پہلے پہلے ولی کو بذریعہ عدالت اس نکاح کے فسخ کرنے کا اختیار رہتا ہے اور ایک مرتبہ اجازت دینے کے بعد ولی کو فسخ کا اختیار نہیں ہوتا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں جب ولی نے بعد میں اجازت دے دی تو نکاح کے فسخ کرنے کا اختیار باقی نہیں رہا، اور شوہر چونکہ تین طلاقیں دے چکا ہے، لہذا وہ طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، اب یہ آپس میں نکاح نہیں کرسکتے ہیں، البتہ لڑکی عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الآیة: 230)
فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ... الخ

الھندیة: (292/1، ط:دارالفكر)
"ثم المرأة إذا زوجت نفسها من غير كفء صح النكاح في ظاهر الرواية عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -، وهو قول أبي يوسف - رحمه الله تعالى - آخراً، وقول محمد - رحمه الله تعالى - آخراً أيضاً، حتى أن قبل التفريق يثبت فيه حكم الطلاق والظهار والإيلاء والتوارث وغير ذلك، ولكن للأولياء حق الاعتراض ... وفي البزازية: ذكر برهان الأئمة أن الفتوى في جواز النكاح بكراً كانت أو ثيباً على قول الإمام الأعظم، وهذا إذا كان لها ولي، فإن لم يكن صح النكاح اتفاقاً، كذا في النهر الفائق. ولايكون التفريق بذلك إلا عند القاضي أما بدون فسخ القاضي فلاينفسخ النكاح بينهما".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 185 Mar 01, 2024
wali ki adam ghair mojodgi mein nikah ke bad talaq ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.