سوال:
اگر پھل کھانے کے بعد اس پھل پر خون کا نشان نظر آئے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ پھل کھانے کے بعد اس پھل پر نظر آنے والا خون اگر منہ سے نکلنے والی جگہ سے بہہ رہا ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر بہہ نہیں رہا ہو تو اس صورت میں اگر خون کی سرخی تھوک کے برابر یا تھوک سے زیادہ ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر خون کی سرخی تھوک سے کم ہو، یعنی تھوک کا رنگ سفید یا زردی مائل ہو تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیة: (11/1، ط: دار الفکر)
والمتوضئ إذا عض شيئا فوجد فيه أثر الدم أو استاك بسواك فوجد فيه أثر الدم لا ينتقض ما لم يعرف السيلان. كذا في الظهيرية.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی