عنوان: دانِین (Daneen) نام رکھنے کا حکم (15844-No)

سوال: مفتی صاحب! دانین نام کا مطلب بتادیں، نیز اس کی بھی وضاحت فرمادیں کہ یہ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: "دَانِيْن"(Daaneen) عربی زبان كا لفظ ہے، جو "داني" کی جمع ہے، اس کا معنی: "بہت سے مرد جو قریب ہوں" ہے، اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے حضراتِ انبیائے کرام عليهم السلام يا صحابہ رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا کسی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (الرحمن، الآية: 54)
مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ o

تفسير الجلالين: (ص: 712، ط: دار الحديث، القاهرة)
{وجنى الجنتين} ثمرهما {دان} قريب يناله القائم والقاعد والمضطجع.

جمع الجوامع: (رقم الحديث: 183/ 8873، ط: الأزهر الشريف، القاهرة)
"أَوَّلُ مَا يُنْحِلُ الرَّجُلُ وَلَدَهُ اسْمُهُ فَليُحْسِنْ اسْمَهُ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 600 Apr 22, 2024
daneen danein naam rakhne ka hukum, Daanain/Daneen/Daanain/Danein/Daanein

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.