عنوان: وضو میں تین مرتبہ چہرہ دھونے کے بعد داڑھی دھونے کے لیے چوتھی بار پانی لینا (15885-No)

سوال: مفتی صاحب! میں نے سنا ہے کہ وضو میں اعضاء کو تین دفعہ دھونا سنت ہے اور تین دفعہ سے زیادہ دھونا غلط ہے، لیکن جب ہم چہرہ دھوتے ہیں تو تین دفعہ پانی لیتے ہیں اور چہرے کو دھوتے ہیں اور اگر داڑھی ہو تو عام طور پر لوگ الگ سے پانی لے کر پھر داڑھی بھی الگ سے دھوتے ہیں تو اس طرح تو چہرے کو تین دفعہ سے زیادہ دھونا پایا جائے گا تو اس میں صحیح طریقہ کار کیا ہے؟
جب ہم نے چہرے کے لیے پانی لیا تو ظاہر ہے جو بال چہرے کے حدود کے اندر ہیں، وہ بھی ضمن میں دھل جاتے ہیں تو داڑھی کا دھلنا بھی اسی میں ہو گیا یا داڑھی کو دھونے کے لیے الگ سے پانی لے کر چہرے کے حدود کی داڑھی کو الگ سے دھویا جائے گا؟
واضح رہے کہ خلال تو الگ چیز ہے جو بال چہرے کے حدود سے نیچے لٹکے ہوئے ہیں، ان میں خلال کرنا وہ مسئلہ الگ ہے، اس وقت اس کا سوال ملحوظ نہیں ہے۔

جواب: واضح رہے کہ وضو میں داڑھی کے ان بالوں کو دھونا لازمی ہے جو چہرے کے حدود کے اندر ہوں، پھر اگر داڑھی ہلکی ہو اور نیچے کی جلد نظر آرہی ہو تو جلد تک پانی پہنچانا بھی لازم ہوگا، لیکن اگر داڑھی اس قدر گھنی ہے کہ بالوں کی کثرت کی وجہ سے جلد نظر نہیں آتی تو اس صورت میں جلد تک پانی پہنچانا ضروری نہیں ہوگا۔
پوچھی گئی صورت میں چہرہ دھوتے ہوئے اگر داڑھی کے بال مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق دھل جاتے ہیں تو اس سے فرض ادا ہو جاتا ہے، اس کے بعد مزید پانی لیکر دوبارہ داڑھی دھونے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر چہرہ دھوتے وقت داڑھی کے بال دھونے میں کچھ کمی رہ جائے تو تکمیل غسل کے لیے چوتھی بار پانی لینے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، علماء نے اس کی اجازت دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بذل المجهود: (625/1، ط: دار البشائر الاسلامیة)
قلت ظاهر هذا الحديث يدل على ان هذا الغرفة التي اخذها صلى الله عليه وسلم وخلل بها للحيته كان زائدة على الغرفات التي غسل بها وجهه فيمكن ان يستدل بها على جواز الزيادة على الثلاث اذا كان للتكميل.

رد المحتار: (117/1، ط: سعید)
"وقال في المنح: وكيفيته على وجه السنة أن يدخل أصابع اليد في فروجها التي بين شعراتها من أسفل إلى فوق بحيث يكون كف اليد الخارج وظهرها إلى المتوضئ. اه."

الفتاوی الهندیة: (4/1، ط: دار الفکر)
ویغسل۔۔۔۔۔۔ما کان من شعر اللحیۃ علی اصل الذقن ولا یجب ایصال الماء الی منابت الشعر الا ان یکون الشعر قلیلا تبدو منہ المنابت کذا فی فتاوی قاضی خان۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 796 May 02, 2024
wazu mein teen 3 martaba chehra dhone dhoney ke bad darhi dhone ke liye chothi bar pani lena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.