سوال:
بیوی کے ساتھ ہمبستری کرتے وقت بوس و کنار کے علاوہ اس کی شرم گاہ کو ہاتھ سے مسلا جائے جس کی وجہ سے عورت مطمئن ہو جائے اور اس کے بعد مرد اپنی اطمینانیت کے واسطہ اپنی شرمگاہ داخل کرے تو کیا یہ عمل کرنا درست ہے؟ یہ بتانا ضروری سمجھوں گا کہ شوہر کا انزال ہونا نارمل ہے۔ رہنمائی فرما دیں۔
جواب: جذبات ابھارنے یا بیوی کو مطمئن کرنے کے لیے شرم گاہ پر ہاتھ لگانے کی شرعاً گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البناية شرح الهداية: (152/12)
وعن أبي يوسف - رَحِمَهُ اللَّهُ -: سألت أبا حنيفة عن الرجل يمس فرج امرأته وهي تمس فرجه ليتحرك عليهما فما ترى بذلك بأسا. قال: "إني لأرجو أن يعظم الأجر". كذا في " الذخيرة".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی