سوال:
اگر بیوی بدتمیزی کرتی ہو تو کیا شوہر اسے طلاق کی دھمکی دے سکتا ہے، (شوہر نے کہا کہ میں طلاق دے سکتا ہوں، اگر تم بدتمیزی کرتی رہیں) حالانکہ اس کا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
جواب: واضح رہے کہ طلاق کی دھمکی دینے کی صورت میں بعض اوقات زبان سے ایسے الفاظ نکل جاتے ہیں، جن سے بغیر نیت کی بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اس لیے بیوی کو کسی کام سے روکنے کے لیے طلاق کی دھمکی دینے کے بجائے نرمی سے اس کو سمجھانا چاہیے، تاہم اگر طلاق کے الفاظ کی دھمکی دی جائے تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔
پوچھی گئی صورت میں مذکورہ الفاظ (میں طلاق دے سکتا ہوں، اگر تم بد تمیزی کرتی رہیں) چونکہ دھمکی کے الفاظ ہیں، لہذا ان کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (384/1، ط: دار الفكر)
في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی