عنوان: آدمی کے لیے دوسرے شہر میں دوسری شادی کرنا (15927-No)

سوال: میری شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، میں نے پنجاب میں شادی کی تھی، میری بیوی میرے ساتھ کچھ عرصہ کراچی رہی، جتنے عرصہ وہ یہاں کراچی رہی تو زیادہ تر بیمار ہی رہی، اس کے بعد اس نے پنجاب کہا کہ مجھے پنجاب میں رہنا ہے، یہاں نہیں رہنا۔ میں نے اس کو بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانی اور میں نے چاہتے اور نہ چاہتے ہوئے بھی پنجاب بھیج دیا، ہمارے دو بچے ہیں، اب وہ بڑے ہوگئے ہیں، میں اپنی بیوی کو کراچی واپس آنے کا کہہ رہا ہوں کہ مجھے اپنی بیوی اور بچوں کی ضرورت ہے، لیکن وہ کراچی آنے کے لیے تیار نہیں ہورہی ہے، میری کراچی میں ساٹھ سال تک پرمنٹ جاب ہے، میں یہاں سے شفٹ نہیں ہوسکتا ہوں، میں بیوی اور بچوں سے ملنے کے لیے تین چار مہینے کے بعد ملنے جاتا ہوں۔ برائے کرم آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟ کیا میں کراچی میں دوسری شادی کرلوں؟ کیونکہ میری بیوی کراچی آنے کے لیے تیار نہیں ہے اور مجھے بیوی کی ضرورت ہے۔

جواب: واضح رہے کہ اسلام میں مرد کے لیے ایک سے زائد (چار تک) شادیاں کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ اپنی بیویوں کے درمیان انصاف کے ساتھ برابرى کر سکتا ہو، لہذا اگر کسی شخص کے پاس مالى یا جسمانى استطاعت نہ ہو اور اسے خوف ہو کہ وہ ایک سے زائد بیویوں کے درمیان برابرى قائم نہیں رکھ سکے گا تو اس صورت میں اس کے لیے ایک سے زائد شادیاں کرنا جائز نہیں ہوگا۔
پوچھی گئی صورت میں اگر آپ دونوں بیویوں کے درمیان انصاف کے ساتھ برابری کرسکتے ہیں تو آپ کے لئے کراچی میں دوسری شادی کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیة: 3)
"وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِی الۡیَتٰمٰی فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَۃً اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَلَّا تَعُوۡلُوۡا ؕ"....الخ

سنن أبي داود: (رقم الحدیث: 2133، ط: دار الرسالة العالمیة)
عن أبي هُريرة، عن النبيَّ - صلَّى الله عليه وسلم - قال: "مَن كانت له امرأتانِ، فمال إلى إحداهما جاء يَومَ القيامَةِ وشِقُّه مَائِلٌ"۔

الفتاوی الھندیة: (277/1، ط: دار الفکر)
وللحر أن يتزوج أربعا من الحرائر والإماء، كذا في الهداية.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 278 May 13, 2024
aadmi mard ke liye dusre sheher mein doosri shadi karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.