عنوان: بیوی کی وفات کے بعد بیوی کے سامان کے شرعی ورثاء حقدار ہیں (1593-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک سال پہلے میری بیوی کا انتقال ہوا ہے، اور میری بیوی نے پیچھے کچھ زیورات اور سامان چھوڑا ہے، اب بیوی کے والدین بیوی کے زیورات اور سامان کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں، سوال یہ ہے کیا میری بیوی کے والدین زیورات اور سامان واپس لے کر استعمال میں لا سکتے ہیں، یا اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ لڑکی کو شادی کے موقع پر جو کچھ والدین کی طرف سے جہیز کے طور پر دیا جاتا ہے، لڑکی اس کی مالک بن جاتی ہے، اور لڑکی کی وفات کے بعد والدین اس جہیز کو واپس لینے کے حقدار نہیں ہیں، بلکہ وہ جہیز لڑکی کا ترکہ ہے، جو شرعی حصوں کے بقدر ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (157/3، ط: دار الفکر)

قال الشيخ الإمام الأجل الشهيد: المختار للفتوى أن يحكم بكون الجهاز ملكا لا عارية لأن الظاهر الغالب إلا في بلدة جرت العادة بدفع الكل عارية فالقول للأب. وأما إذا جرت في البعض يكون الجهاز تركة يتعلق بها حق الورثة هو الصحيح. اه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 804 May 24, 2019
biwi ki wafat kay baad biwi kay saman kay shar'ee wurasa haq daar hain, After the death of the wife, the heirs of the wife are entitled for her property

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.