عنوان: لڑکے کی برص کی بیماری کی وجہ سے رشتہ سے انکار کرنا (15930-No)

سوال: بیٹی کے لیے ایک لڑکے کا رشتہ آیا ہے، ہر لحاظ سے اچھا ہے، لیکن اس کو برص کا مرض ہے، کیا صرف برص کی بیماری کو سامنے رکھتے ہوئے رشتے سے انکار کر سکتے ہیں؟

جواب: اگر لڑکا اور لڑکی ہم پلہ ہیں اور آپس میں طبعی مناسبت بھی ہے تو رشتہ کرلینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، تاہم اگر دل مطمئن نہ ہو تو انکار کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، نیز انکار میں ایسا انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے لڑکے یا اس کے اہل خانہ کی دل شکنی ہو اور اس بیماری کو وہ اپنے لیے عیب اور مصیبت سمجھنے لگیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

إحياء العلوم للغزالي: (39/2، ط: دار المعرفة)
وَالْغُرُورُ يَقَعُ فِي الْجَمَالِ وَالْخُلُقِ جَمِيعًا فَيُسْتَحَبُّ إِزَالَةُ الْغُرُورِ فِي الْجَمَالِ بِالنَّظَرِ وَفِي الْخُلُقِ بالوصف والإستيصاف فينبغي أن يقدم ذلك على ‌النكاح وَلَا يَسْتَوْصِفُ فِي أَخْلَاقِهَا وَجَمَالِهَا إِلَّا مَنْ هو بصير صادق خبير بالظاهر والباطن ولا يَمِيلُ إِلَيْهَا فَيُفْرِطَ فِي الثَّنَاءِ وَلَا يَحْسُدُهَا فيقصر فالطباع مائلة في مبادي ‌النكاح ووصف المنكوحات إلى الإفراط والتفريط وقل من يصدق فيه ويقتصد بَلِ ‌الْخِدَاعُ وَالْإِغْرَاءُ أَغْلَبُ وَالِاحْتِيَاطُ فِيهِ مُهِمٌّ لمن يخشى على نفسه التشوف إلى غير زوجته.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 63 May 13, 2024
larke larkay ki bars ki bimari ki waja se rishte rishtay se inkar karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.