عنوان: اسلام میں رضاعی بہن سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے (1597-No)

سوال: میری شادی کو تقریبا پچیس سال گزر چکے ہیں، میرا ایک بیٹا بھی ہے، میں اس کی شادی بہنوئی کی لڑکی سے کرنا چاہتا ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ میری اہلیہ نے بہنوئی کی لڑکی کو دودھ پلایا تھا، پوچھنا ہی کیا میرے بیٹے کا نکاح بہنوئی کی لڑکی سے درست ہے؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں چونکہ آپ کی اہلیہ نے بہنوئی کی لڑکی کو دودھ پلایا تھا، جس کی وجہ سے آپ کی اہلیہ اس لڑکی کی رضاعی ماں، آپ رضاعی باپ اور آپ کا بیٹا اس لڑکی کے لیے رضاعی بھائی بن چکا ہے، اور اسلام میں رضاعی بہن بھائی کا آپس میں نکاح جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (343/1، ط: دار الفکر)

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب.... فالكل إخوة الرضيع وأخواته۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 448 May 25, 2019
islam mai razai behen say nikkah karna jaiz nahi hai, It is not permissible in Islam to marry a foster sister

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.