عنوان: دو بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کا حکم (1608-No)

سوال: میں نے ایک سال پہلے دوسری شادی کی ہے، اور مجھے دونوں بیویوں سے بہت محبت ہے، لیکن کوشش کے باوجود میں دونوں بیویوں کو برابر وقت نہیں دے پاتا ہوں، بلکہ کمی بیشی ہوجاتی ہے، جبکہ نان ونفقہ دونوں کو برابر دیتا ہوں، سوال یہ ہے کہ میرے لیے اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جس کی دو یا دو سے زیادہ بیویاں ہوں، اس کے ذمہ بیویوں کے درمیان لباس وپوشاک، نان و نفقہ، رہائش کی فراہمی، شب باشی اور تحفہ تحائف وغیرہ میں برابری کرنا ضروری ہے، لہذا اگر ایک رات ایک بیوی کے پاس گزارتا ہے، تو دوسری بیوی کے پاس بھی ایک رات گزارنا ضروری ہے، تاہم ہمبستری میں برابری ضروری نہیں ہے، پس اگر بیویوں کے درمیان برابری نہیں کرے گا، تو سخت وعیدوں کا مستحق ہوگا۔

ایک حدیث میں ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: "جس شخص کے نکاح میں (ایک سے زائد مثلاً) دو بیویاں ہوں، اور وہ ان دونوں کے درمیان عدل و برابری نہ کرے، تو قیامت کے دن (میدانِ محشر میں) اس طرح سے آئے گا کہ اس کا آدھا دھڑ ساقط ہوگا"۔
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ "جس شخص کی دو بیویاں ہوں، اور ان میں سے ایک کی طرف مائل ہوگیا، تو وہ روزِ قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کے جسم کی ایک جانب فالج زدہ ہوگی"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (280/2، ط: قدیمی)
عن أبي هريرة عن النبي صلي الله عليه وسلم قال: إذا كانت عند رجل إمرأتان فلم يعدل بينهما جاء يوم القيامة و شقه ساقط". رواه الترمذي و أبو داؤد و النسائي و ابن ماجه و الدارمي".

مرقاۃ المفاتیح: (384/6، ط: رشیدیة)
"قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: من كانت له إمرأتان فمال إلى أحدهما جاء يوم القيامة و شقه مائل أي مفلوج".

الدر المختار: (207/3، ط: دار الفکر)
(ويقيم عند كل واحدة منهن يوما وليلة) لكن إنما تلزمه التسوية في الليل، حتى لو جاء للأولى بعد الغروب وللثانية بعد العشاء فقد ترك القسم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1128 May 28, 2019
do biwion kay darmiyan adal o insaf ka hukum, Ruling on justice between two wives

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.