سوال:
تسبیح کے دانوں پر اللہ محمد لکھا ہوا ہے، ایسی تسبیح پر ذکر کر سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اول تو ایسی تسبیح بنانی اور خریدنی ہی نہیں چاہیے، کہ جس کی وجہ سے بعد میں اس پر لکھے گئے مبارک اسماء کی بے احترامی اور بے ادبی ہونے کا اندیشہ ہو، بہر کیف ! ایسی تسبیح جس پر" اللہ جل جلالہ " اور " محمد صلی الله عليه وسلم " کے اسماء مبارکہ کندہ ہوں، ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ وضو کی حالت میں پڑھی جائے، البتہ اگر بغیر وضو بھی اس تسبیح پر پڑھ لیں، تو اس کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (174/1، ط: دار الفکر)
فالوضوء لمطلق الذكر مندوب، وتركه خلاف الأولى، وهو مرجع كراهة التنزيه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی