سوال:
میرے والد صاحب کی عمر ستر سال ہے، جبکہ میری والدہ کا انتقال ہوچکا ہے، میرے والد صاحب خدمت کے لیے دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لوگ باتیں بناتے ہیں، کیا ستر سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے؟
جواب: اسلام میں شادی کے لیے کوئی خاص عمر یا وقت مقرر نہیں ہے، بلکہ جس عمر میں چاہے، شادی کرنے کی اجازت ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے والد کے لیے دوسری شادی کرنے کی شرعاً اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 3)
فَانۡکِحُوۡا مَا طَابَ لَکُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَۃً اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَلَّا تَعُوۡلُوۡا ؕ....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی