عنوان: حلالہ کرنے والے مرد و عورت کی اولاد کا آپس میں نکاح کا حکم(1682-No)

سوال:
مفتی صاحب ! میری ایک دوست ہے، اسکی امی کو اس کے باپ نے طلاق دے دی، لیکن بعد میں اس کی ماں نے حلالہ کیا، کیونکہ اس کے بچے تھے، جس سے حلالہ کیا، اس کے بھی بچے تھے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورت کے بچوں کا ان بچوں سے نکاح ہو سکتا ہے، جس سے اس نے حلالہ کیا تھا ؟
جواب ضرور دیجئے گا، کیونکہ بہت مسئلہ بنا ہوا ہے۔
جزاکم اللہ خیرا

جواب: حلالہ کرنے والے مرد کی پہلی بیوی سے جو اولاد ہے، ان کا نکاح حلالہ کرانے والی خاتون کے پہلے شوہر سے ہونے والی اولاد سے جائز ہے۔ کیونکہ ان کا آپس میں کوئی خون کا رشتہ نہیں ہے۔
البتہ حلالہ کے نکاح کے بعد اگر حلالہ کروانے والی عورت کی اولاد حلالہ کرنے والے مرد سے ہوئی ہو، تو اِس اولاد کا حلالہ کرنے والے شوہر کی پہلی بیوی کی اولاد سے نکاح جائز نہیں ہوگا، کیونکہ یہ بچے آپس میں باپ شریک بہن بھائی بن گئے ہیں اور ان کا آپس میں خون کا رشتہ قائم ہو گیا ہے، لہذا وہ ایک دوسرے کے لیے حرام ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 23)
"حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ اُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَاَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الاَخِ وَبَنَاتُ الاُخْتِ وَاُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِيْ أَرْضَعْنَكُمْ وَاَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَاُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِيْ فِيْ حُجُوْرِكُمْ مِّنْ نِّسَآئِكُمُ اللَّاتِيْ دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ اَبْنَائِكُمُ الَّذِيْنَ مِنْ اَصْلاَبِكُمْ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الْاُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيْمًا "o

عمدۃ القاری: (باب مایحل من النساء و ما یحرم، 100/20)
"الثالثہ الاخوات والمراد الشقیقات وغیرھن من الاباء والأمھات ۔۔۔۔الخ".

الدر المختار: (28/3)
"فصل فی المحرمات: ( حرم ) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح ( أصله وفروعه ) علا أو نزل ( وبنت أخيه وأخته وبنتها ) ولو من زنى ( وعمته وخالته ) فهذه السبعة" .

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 988 Jun 21, 2019
halala karne wale mard o aourat ki aoulaad ka aapas mai nikkah karne ka hukum, Ruling on marriage between the children of a man and a woman who did / made halala with each other

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.