سوال:
میں نے اپنے خاندان کی بعض عورتوں کو کئی بار کہتے ہوئے سنا ہے کہ وہ بچوں کو کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ابا سے بولو کہ سامان لے آئیں، ابا کو ذرا بلا کر لاؤ وغیرہ، ان کا اپنے شوہروں کو ابا کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا ہے، میں نے کئی بار ان کو اپنے شوہروں کو ابا کہنے سے منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آتی ہیں، سوال یہ ہے کہ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ بیویاں اپنے شوہروں کو جو "ابا" کہہ کر پکارتی ہیں، اس سے مراد بچوں کے ابا ہوتے ہیں، بیویوں کے ابا مراد نہیں ہوتے ہیں، لہذا اس طرح پکارنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (418/6، ط: دار الفکر)
(ويكره أن يدعو الرجل أباه وأن تدعو المرأة زوجها باسمه) اه بلفظه.
(قوله ويكره أن يدعو إلخ) بل لا بد من لفظ يفيد التعظيم كيا سيدي ونحوه لمزيد حقهما على الولد والزوجة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی