عنوان: بیوی، لے پالک بیٹے، بھابھی، بھتیجوں، بھتیجیوں، بھانجوں، بھانجیوں، چچا زاد بھائی اور چچا زاد بہن میں میراث کی تقسیم (16962-No)

سوال: وزیر محمد کا انتقال ہو چکا ہے، اس نے ترکے میں مال و جائیداد چھوڑا ہے، اس کے ماں، باپ، بہن، بھائی، دادا، دادی اور چچا سب اس سے پہلے وفات پا چکے تھے، اس کی وفات کے وقت اس کی ایک بیوی رضیہ، ایک لے پالک بیٹا یاسر، ایک بھابھی، تین بھتیجے، چار بھتیجیاں، پانچ بھانجے، تین بھانجیاں اور ایک چچا زاد بھائی شیر زمان اور چچا زاد بہن مسرت حیات ہیں، اس کا ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

جواب: پوچھی گئی صورت میں مرحوم وزیر محمد کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ چار (4) حصوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں سے مرحوم کی بیوہ کو ایک (4) اور مرحوم کے تینوں بھتیجوں میں سے ہر ایک کو ایک (1) حصہ ملے گا، جبکہ مرحوم کے دیگر رشتہ داروں (لے پالک بیٹے، بھابھی، بھتیجیوں، بھانجوں، بھانجیوں، چچا زاد بھائی اور چچا زاد بہن) کو مرحوم کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو بیوہ کو %25 فیصد اور تینوں بھتیجوں میں سے ہر ایک کو %25 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (774/6، ط: دار الفکر)

ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل ثم أصله الأب ويكون مع البنت) بأكثر (عصبة وذا سهم) كما مر (ثم الجد الصحيح) وهو أبو الأب (وإن علا) وأما أبو الأم ففاسد من ذوي الأرحام (ثم جزء أبيه الأخ) لأبوين (ثم) لأب ثم (ابنه) لأبوين ثم لأب (وإن سفل) تأخير الإخوة عن الجد وإن علا قول أبي حنيفة وهو المختار للفتوى خلافا لهما وللشافعي. قيل وعليه الفتوى (ثم جزء جده العم) لأبوين ثم لأب ثم ابنه لأبوين ثم لأب (وإن سفل ثم عم الأب ثم ابنه ثم عم الجد ثم ابنه) كذلك وإن سفلا فأسبابها أربعة: بنوة ثم أبوة ثم أخوة ثم عمومة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 213 May 17, 2024
biwi,lepalak betay larkay,bhabhi,bhatijon,bhatijion,bhanjon,bhanjion,chacha zad bhai or chacha zad behen mein miras ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.