سوال:
مفتی صاحب! کیا والد کی ملکیت اور والدہ کی ملکیت کی وراثت کے لئے شرعی قوانین یکساں ہیں یا ان میں فرق ہے؟ براہ کرم وضاحت فرمادیں۔
جواب: والد اور والدہ کی وراثت میں شرعی حکم یکساں ہے، اس میں کوئی فرق نہیں ہے، یعنی جس طرح والد کی میراث میں بیٹے کے دو حصے اور بیٹی کا ایک حصہ ہوتا ہے، اس اعتبار سے والدہ کی میراث میں بھی یہی حکم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ... الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی