سوال:
حضرت ! اسٹیل یا پلاسٹک کے گلاس پر باہر کی طرف سے بچے کا پیشاب لگ جائے تو کس طرح پاک کیا جاسکتا ہے؟ رہنمائی فرمادیں
جواب: اگر اسٹیل یا پلاسٹک کا برتن کھردرا، ڈیزائن والا اور نجاست کو جذب کرنے والا ہو تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پر تین مرتبہ پانی بہادیا جائے اور ہر مرتبہ دھونے کے بعد اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے۔ اور اگر وہ اسٹیل یا پلاسٹک نجاست جذب کرنے والا نہ ہو تو صرف تین مرتبہ پانی بہا دینے سے برتن پاک ہوجائے گا، اس صورت میں ہر مرتبہ خشک کرنا ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب الانجاس، 322/1، ط: سعید)
ان المتنجس اما ان لا یتشرب فیہ اجزاء النجاسة اصلا کالاوانی المتخذة من الحجر والنحاس والخزف العتیق، او یتشرب فی قلیلا کالبدن والخف والنعل، او یتشرب کثیرا ففی الاول طھارتہ بزوال عین النجاسة المرئیة او بالعدد وفی الثانی کذلک لان الماء یستخرج ذلک القلیل، فیحکم بطھارتہ واما فی الثالث فان کان مما یمکن عصرہ کالثیاب فطھارتہ بالغسل والعصر الی زوال المرئیة وفی غیرھا بتثلیثھا.... ان علم انہ لم یتشرب فیہ بل اصاب ظاھر یطھر بازالة العین بالغسل ثلاثا بلا عصر۔
و فیه ایضا: (مطلب فی حکم الوشم، 332/1، ط: سعید)
ای مالا یتشرب النجاسۃ مما لاینعصر یطّھر بالغسل ثلاثًا ولو دفعة بلاتجفیف کالخزف والآجر۔ المستعملین کما مرّو کالسیف والمرأۃ ومثلہ مایتشرب فیہ شیٔ قلیل کالبدن والنعل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی