عنوان: کیا بیوی کا دودھ منہ میں لینے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ (1712-No)

سوال: اگر کوئی شخص شادی شدہ ہو، اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بوس و کنار کے دوران بیوی کا دودھ منہ میں لے لے لیکن پیے نہیں، یا پی لے، تو کیا اس سے نکاح پر اثر تو نہیں پڑے گا، اور شوہر گناہگار تو نہیں ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ بیوی کا دودھ منہ میں لینے یا پینے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ چونکہ بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، لہذا اگر کوئی شخص بیوی کا دودھ پی لے گا، تو گناہگار ہوگا، اس لیے اگر شوہر کے منہ میں بیوی کا دودھ آجائے، تو اسے تھوک دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (225/3، ط: دار الفکر)
"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

و فیہ ایضا: (221/3، ط: دار الفکر)
"(ولم يبح الإرضاع بعد مدته)؛ لأنه جزء آدمي والانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح، شرح الوهبانية".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 425 Jun 27, 2019
kia biwi ka dodh moo mai lene say nikkah toot jata hai?, Does taking one's wife's milk in one's mouth break the marriage?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.