عنوان: جنازہ سے متعلق چند مسائل (1735-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
مفتی صاحب ! اگر راستے میں انسان کو جنازہ مل جائے تو اس بارے میں شرعی طور پر کیا احکامات ہیں؟ اس میں کیسے شرکت کی جائے ؟ جنازے کے ساتھ کتنی دیر چلا جائے؟ اور اس کے علاوہ کیا دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟ اس وقت جنازے میں شرکت کرتے ہوئے کون سی دعائیں کون سی سورت پڑھ کے اس کو ایصال ثواب پہنچا سکتے ہیں؟

جواب: میت کا حق ہے کہ اس پر جنازہ پڑھا جائے اور جنازے کے ساتھ چلا جائے اور تدفین میں شرکت کی جائے اگر کچھ لوگ یہ کام کر لیں تو فرض کفایہ ذمے سے ساقط ہوجائے گا اور دوسرے شرکت کرنے والوں کو بھی ثواب ملے گا، لیکن اگر کوئی بھی یہ کام نہ کرے تو پھر جنازہ پڑھنا اور تدفین کرنا ہر ایک پر فرضِ عین ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 337 Jul 05, 2019
janazay say mutalliq chand masail , Some funeral cases / issues

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.