عنوان: تعزیت کرنے کا مسنون طریقہ(1772-No)

سوال: حضرت ! میں نے یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے لوگوں میں جب کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو لوگ آتے ہیں، بار بار دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ کیا یہ بدعت میں شمار تو نہیں ہے؟ رہنمائی فرما دیجئے۔

جواب: واضح رہے کہ تعزیت کے لیے ہر آنے والے کا ہاتھ اٹھا کر مرحوم کے لیے دعا کرنا اور اس کا التزام ( ضروری) کرنا خلاف سنت ہے، البتہ اس کو لازم سمجھے بغیر مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی جائے یا کبھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرلی جائے، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
نیز کسی مسلمان کے انتقال پر میت کے متعلقین سے تعزیت کرنا مسنون ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ میت کی تدفین سے پہلے یا تدفین کے بعد میت کے گھر والوں کو تسلی اور دلاسہ دیا جائے، انہیں صبر کی تلقین کی جائے، چونکہ تعزیت کے خاص الفاظ اور مضمون متعین نہیں ہے، لہذا صبر و تسلی کے جو الفاظ بھی زیادہ مناسب معلوم ہوں وہ کہے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں نبی اکرم صلی الله عليہ وسلم سے تعزیت کے جو بہترین کلمات منقول ہیں وہ یہ ہیں:
’’إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى‘‘
ترجمہ:
بے شک جو اللہ تعالیٰ نے ہم سے لے لیا ( مرحوم) وہ اسی کی ملکیت تھا اور جو کچھ اس نے عطا فرما رکھا ہے، وہ بھی اسی کا ہے۔
اور ہر چیز کا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک وقت مقرر ہے۔
یا
"أَعْظَمَ اللّٰهُ أَجْرَکَ وَ أَحْسَنَ عَزَائَکَ وَ غَفَرَ لِمَیِّتِکَ".
ترجمہ:
اللہ تعالیٰ آپ کو اس ( سانحہ وفات) پر بڑا اجر عطا فرمائے اور آپ کو بہتر تسلی و صبر عطا فرمائے اور آپ کے مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔
ان کلمات میں دعا بھی ہے اور تسلی و صبر کی تلقین بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (167/1)

"ويستحب أن يقال لصاحب التعزية: غفر الله تعالى لميتك وتجاوز عنه، وتغمده برحمته، ورزقك الصبر على مصيبته، وآجرك على موته، كذا في المضمرات ناقلاً عن الحجة. وأحسن ذلك تعزية رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن لله ما أخذ وله ما أعطى وكل شيء عنده بأجل مسمى»"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 13700 Jul 11, 2019
taaziyat karne ka masnoon tariqa , The sunna way to express condolences

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.