سوال:
اگر قربانی میں ایک سے زیادہ حصہ دار ہوں تو ضروری ہے کہ جو بھی خرچہ گھانس چارے وغیرہ کا آئے، اس کو سب پر برابر تقسیم کریں یا کوئی ایک اپنی خوشی سے خرچ کر سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مشترک قربانی میں جانور پر آنے والا خرچہ تمام شرکاء پر تقسیم ہوگا، البتہ اگر کوئی شریک خوشی سے تمام خرچہ اپنے ذمہ لے لے تو یہ بھی جائز ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی