سوال:
مفتی صاحب! کسی شرابی کو قربانی کے جانور میں حصہ دار بنانا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔
جواب: اگر شرابی شخص اپنی حلال کمائی سے قربانی کے جانور میں حصہ ڈال دے اور قربانی کے جانور میں دوسروں کے ساتھ شریک ہو جائے تو اس سے باقی افراد کی قربانی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، سب کی قربانی صحیح ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (كتاب الأضحية، 312/6، ط: سعید)
"وشرعا (ذبح حيوان مخصوص بنية القربة في وقت مخصوص. وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى) خانية (وسببها الوقت) وهو أيام النحر."
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی