عنوان: طلاق صریح کے بعد طلاق بائن واقع ہونے کا حکم(18062-No)

سوال: پوچھنا یہ ہے کہ ایک دفعہ طلاق دی ہوئی ہو تو کیا دوسری دفعہ طلاق بائن دے سکتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق رجعی دینے کے بعد دوران عدت دوسری طلاق بائن دے دے تو اس کی بیوی پر دو طلاقیں بائن واقع ہو جائیں گی اور وہ عورت اس شخص کے نکاح سے نکل جائے گی، اب اگر یہ دونوں آپس میں میاں بیوی کی طرح رہنا چاہیں تو دوبارہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نکاح کرنا ہوگا، البتہ اگر شوہر عدت گزرنے کے بعد دوسری طلاق دے تو دوسری طلاق واقع نہیں ہوگی، کیونکہ عدت گزرنے پر وہ عورت اس شخص کے نکاح سے نکل جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (306/3، ط: دار الفكر)

الصريح يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن يلحق الصريح)
قوله بشرط العدة) هذا الشرط لا بد منه في جميع صور اللحاق، فالأولى تأخيره عنها. اه. ح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 321 Jun 25, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.