عنوان: بیٹے کا نام محمد (Muhammad) اور بیٹی کا نام امرحہ (Amraha) رکھنا (18106-No)

سوال: مفتی صاحب! والد کا نام ثاقب ہے تو کیا لڑکے کا نام محمد بن ثاقب رکھ سکتے ہیں؟ اور کیا لڑکی کا نام امرحہ رکھ سکتے ہیں؟ یا آپ لڑکے اور لڑکی کا اچھے معانی والے نام بتادیں۔

جواب: 1) حضور ﷺ کے نام پر بچے کا نام "محمد" (Muhammad) رکھنا باعثِ برکت ہے، محمد کا معنی ہے "بار بار تعریف کیا جانے والا، بہت تعریف کیا جانے والا"، لہذا بیٹے کا نام "محمد بن ثاقب" رکھنا جائز ہے۔
۲) "امرحہ" (Amrahah) کا لفظ عربی اور اردو کی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود نہیں ملا، لہذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام ازواجِ مطهرات یا صحابیات رضوان اللہ علیهن اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا کوئی اور اچھے معنی والا نام رکھا جائے۔
نوٹ: بچوں اور بچیوں کے لیے صحابہ اور صحابیات کے نام ہماری کتاب "صحابہ ؓ اور صحابیاتؓ کے مبارک نام" سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ نیز درج ذیل لنک سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
https://alikhlasonline.com/category.aspx?id=36&lang=1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تاج العروس: (39/8، ط: دار الهدایة)
(وَمِنْه) أَي من التَّحميد (مُحَمَّد) ، هاذا الاسمُ الشريف الواقعُ عَلَماً عَلَيْهِ صَلَّى اللهُ عليّه وسلّم، وَهُوَ أَعظم أَسمائه وأَشهرُهَا كأَنْ حُمِدَ مَرَّةً بَعْدَ مَرّة أُخْرَى.

القاموس الوحید: (ص: 314، ط: ادارہ اسلامیات)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 394 Jul 10, 2024
bete ka naam "muhammad" or beti ka naam " amraha" rakhna, Mohammed / Amraha

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.