سوال:
حضرت مفتی صاحب ! دادا کے مرنے کے بعد وارث پوتے ہونگے یا دادا کے دوسرے بھائی، جبکہ مرنے والے کا بیٹا فوت ہو چکا ہے، بیٹے کی اولاد ہے بس۔
حضرت ! میت کے والدین نہیں ہیں، صرف بھائی ہیں اور پوتے ہیں، بیٹا پہلے فوت ہو گیا ہے اور کوئی اولاد نہیں ہے۔
جواب: صورت مسئولہ میں میت کے پوتے، میت کے شرعی وارث ہونگےاور میت کے بھائیوں کو وراثت میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (451/6، ط: دار الفکر)
(الباب الثالث في العصبات) وهم كل من ليس له سهم مقدر ويأخذ ما بقي من سهام ذوي الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار۔۔۔فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن
و فیھا ایضاً: (450/6، ط: دار الفکر)
ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی