سوال:
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک عالم فرما رہے تھے کہ مچھر بدن میں جس جگہ سے خون چوستا ہے اور اسی جگہ پر مار دیا جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے، رہنمائی فرما کر شکوک سے نجات دلائیں۔
جواب: مچھر کے جسم سے خون چوس لینے کے بعد اگر اسے وہیں مار دیا جائے، جس سے وہ خون جسم پر لگ جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، کیونکہ مچھر کے ذریعے جسم سے نکلا ہوا خون اتنی مقدار میں نہیں ہوتا کہ اسے بہتا ہوا خون کہا جاسکے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس جگہ کو دھو کر صاف کر لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (139/1)
"(والا)… (لا) ینقض(کبعوض وذباب) کما فی الخانیۃ لعدم الدم المسفوح".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی