عنوان: تمام شرکاء ایک جگہ کھاتے ہوں، تو گوشت کی تقسیم کا طریقہ کار(1914-No)

سوال: السلام علیکم،
حضرت ! ہم تِین بھائی اور والد سب ایک گھر میں رہتے ہیں، قربانی کے لیے ایک گائے اور دنبے لیتے ہیں اور الحمداللہ ہر ایک کی طرف سے قربانی کرتے ہیں، باقی دو بھائی تو کچن میں بھی ابو کے ساتھ ہیں، لیکن میرا کچن علیحدہ ہے،
قربانی کے پیسے ہم اپنے حصے کے حساب سے دیتے ہیں
سوال یہ ہے عید پر ہم ایک جگہ ہی کھاتے ہیں ، اب گائے میں میرے دو حصے ہیں، باقی تین ابو کے اور دو بھائیوں کے ہیں،
سوال یہ کیا ایسی صورت میں بھی ہمیں گوشت وزن کر کے حصہ کرنا ہوگا یا نہیں ؟
کیوں کہ ہم ہر سال کچھ غریبوں میں کچھ رشتہ داروں میں تقسیم کے بَعْد کچھ خود کھا لیتے ہیں، کچھ ابو کے کچن میں استعمال ہوتا ہے، اور کچھ پیکٹ میں رکھ لیتا ہوں،
جواب مرحمت فرما دیں جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب: اگر تمام شرکاء ایک جگہ کھاتے ہوں، یا کھاتے تو الگ الگ جگہ پر ہوں، مگر تمام شرکاء اس بات پر راضی ہوں کہ گوشت تقسیم نہ کیاجائے، ایک جگہ پکایا جائے یا صدقہ کردیا جائے، تو یہ جائز ہے، اس صورت میں تقسیم کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (317/6، ط: دار الفکر)

حتى لو اشترى لنفسه ولزوجته وأولاده الكبار بدنة ولم يقسموها تجزيهم أو لا، والظاهر أنها لا تشترط لأن المقصود منها الإراقة وقد حصلت.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 570 Aug 05, 2019
tamam shuraka aik jaga khatay hon to gosht ki taqseem ka tariqa kaar , If all participants eat in one place, then the method / criteria of distribution of meat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.