عنوان: "یَا بَدِیعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیرِ یَا بَدِیع" وظیفہ پڑھنے کا حکم (19156-No)

سوال: کوئی غم، مصیبت یا کوئی مہم درپیش ہو تو 12 روز تک بعد نمازِ عشاء 1200 مرتبہ یا بدیع العجائب بالخیر یا بدیع پڑھے تو 12 دن کے اندر تمام مقاصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔ مفتی صاحب! اس دعا کی حقیقت کیا ہے؟ اس دعا کو پرھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کی بھی وضاحت فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ عمل "یَا بَدِیعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیرِ یَا بَدِیع" کے الفاظ اور معانی صحیح ہیں اور یہ بزرگوں کے مجرّبات سے ثابت ہے اور مؤثر بھی ہے، اس عمل کو حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ نے اپنی مشہور و معروف کتاب "بہشتی زیور" میں لکھا ہے، لہذا اپنی حاجت کے لئے اس عمل کو مسنون سمجھے بغیر کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتاوی اللجنة الدائمة: (203/24، ط: رئاسة إدارة البحوث العلمية و الإفتاء)
باب الأدعية واسع ، فليدع العبد ربه بما يحتاجه مما لا إثم فيه أما الأدعية والأذكار المأثورة : فالأصل فيها التوقيف من جهة الصيغة والعدد ، فينبغي للمسلم أن يراعي ذلك ، ويحافظ عليه ، فلا يزيد في العدد المحدد ، ولا في الصيغة ، ولا ينقص من ذلك ولا يحرف فيه

بهشتی زیور: (حصہ نہم، ص:477، ط: پبلیشر الفلاح لاہور)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 990 Jul 29, 2024
"یَا بَدِیعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیرِ یَا بَدِیع" wazifa parhne ka hokom hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.