عنوان: شرم گاہ کی گناہ سے حفاظت کے لیے دعا (19185-No)

سوال: مفتی صاحب! یہ دعا" اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ، وَ طَھِّرْ قَلْبِيْ، وَ حَصِّنْ فَرْجِيْ" قرآن شریف کی کون سی سورت میں ہے؟ نیز اس کے پڑھنے کا طریقہ بھی بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ سوال میں مذکور دعا قرآن شریف میں موجود نہیں ہے، بلکہ "مسند احمد" میں ایک حدیث کے اندر یہ دعا منقول ہے، شرم گاہ کی گناہ سے حفاظت کے لیے اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے:
"اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ، وَ طَھِّرْ قَلْبِيْ، وَ حَصِّنْ فَرْجِيْ" (مسند احمد، حدیث نمبر:22211)
ترجمہ: اے اللہ! میرے گناہ کو معاف فرما، میرے دل کو پاک فرما اور میری شرم گاہ کی حفاظت فرما۔
فضیلت: ایک نوجوان نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر زنا کرنے کی اجازت لینی چاہی تو نبی کریم ﷺ نے اس کو زنا کی قباحت سمجھانے کے بعد اپنا دستِ مبارک اس کے جسم پر رکھا اور دعا کی کہ “اے اللہ! اس کے گناہ معاف فرما، اس کے دل کو پاک فرما اور اس کی شرم گاہ کی حفاظت فرما” پس اس کے بعد اس نوجوان نے کبھی کسی کی طرف التفات نہیں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند احمد: (تتمة مسند الأَنصار، رقم الحدیث: 22211، ط: مؤسسة الرسالة)
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا حَرِيزٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ إِنَّ فَتًى شَابًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي بِالزِّنَا فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ فَزَجَرُوهُ قَالُوا مَهْ مَهْ فَقَالَ ادْنُهْ فَدَنَا مِنْهُ قَرِيبًا قَالَ فَجَلَسَ قَالَ أَتُحِبُّهُ لِأُمِّكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأُمَّهَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِابْنَتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِبَنَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِأُخْتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِأَخَوَاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِعَمَّتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِعَمَّاتِهِمْ قَالَ أَفَتُحِبُّهُ لِخَالَتِكَ قَالَ لَا وَاللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ وَلَا النَّاسُ يُحِبُّونَهُ لِخَالَاتِهِمْ قَالَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذَنْبَهُ وَطَهِّرْ قَلْبَهُ وَحَصِّنْ فَرْجَهُ فَلَمْ يَكُنْ بَعْدُ ذَلِكَ الْفَتَى يَلْتَفِتُ إِلَى شَيْءٍ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 425 Aug 15, 2024
sharmgah k gunah se hifazat k liye dua

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.