عنوان: تدفین سے پہلے تک میت کے لیے کوئی خاص کلمہ وغیرہ پڑھنے کا حکم (19205-No)

سوال: کسی گھر میں انتقال ہوجائے تو انتقال کے بعد جب تک میت کی تدفین نہیں ہو جاتی اس وقت تک کون سا کلمہ قرآن پڑھنا صحیح ہے اور مستند حدیث سے کیا ثابت ہے؟ جبکہ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے لئے سب سے بہترین تحفہ استغفار کا پڑھنا ہے۔ مہربانی فرما کر دونوں سوالوں کا جواب دیں

جواب: واضح رہے کہ مرنے کے بعد تدفین سے پہلے تک میت کے لیے کسی قسم کا خاص کلمہ یا دعائیہ کلمات پڑھنا قرآن و سنت میں وارد نہیں ہیں، البتہ اس دوران میت کے لیے خوب استغفار کرنا چاہیے اور اس کی مغفرت اور اخروی منازل کی آسانی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلائل:

الفتاوى الهندية: (157/1، ط: دار الفکر)
فإذا مات شدوا لحييه وغمضوا عينيه ... ويقول مغمضه: بسم الله وعلى ملة رسول الله - صلى الله عليه وسلم - اللهم يسر عليه أمره وسهل عليه ما بعده وأسعده بلقائك واجعل ما خرج إليه خيرا مما خرج عنه، كذا في التبيين.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی

Print Full Screen Views: 78 Aug 21, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.