سوال:
مفتی صاحب! نام کے ساتھ "الحق" لگانا جیسے غفران الحق، عبدالحق وغیرہ کیسا ہے؟
جواب: "الحق" اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو سچائی اور ثابت وغیرہ کے معنی میں آتا ہے، لہذا عبدیت کی اضافت اس کی طرف کرتے ہوئے لفظ "عبد" کا سابقہ اس کے ساتھ لگانا جائز ہے، جیسے عبدالحق وغیرہ، لیکن غفران کے ساتھ "الحق" لگانے سے چونکہ معنی (حق کو بخشنے والا) بنتا ہے، جو کہ صحیح نہیں ہے، اس لیے "غفران" کے ساتھ "الحق" لگانا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
القاموس الوحید: (ص: 361، ادارہ اسلامیات لاہور)
الحق: باری تعالیٰ کا ایک نام۔ ثابت
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی