سوال:
ایک شخص کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا فراڈ ہوا ہے، پیسے واپس ملنے کی امید نہیں ہے، ہاتھ میں کیش بھی زیرو ہے، سوال ہے کہ ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں ؟
اگر پیسے واپس مل گئے، تو قربانی کے احکامات بتائیے۔
جواب: سوال میں ذکر کی گئی صورت کے مطابق اگر آپ صاحب نصاب نہیں رہے، تو آپ کے ذمہ سے قربانی ساقط ہوجائے گی، البتہ اگر قربانی کے تین دنوں میں اگر اتنے پیسوں کی وصولی ہوجائے، جس کے نتیجے میں آپ صاحب نصاب بن جائیں، تو ایسی صورت میں آپ پر قربانی واجب ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (315/6)
" فلو کان غنیا فی اول الایام، فقیرا فی آخرھا لاتجب علیہ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی