سوال:
حضرت ! اگر شوہر مقروض ہو اور بیوی کے پاس اس قدر سونے کے زیورات ہوں، جن کی قیمت ساٹھ ہزار روپے سے زائد ہو، لیکن نقد کچھ بھی نہیں ہو، تو ایسی صورت میں قربانی کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرما دیں جزاک اللّه
جواب: سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق عورت کی ملکیت میں صرف سونا ہے اور اس کا نصاب مکمل نہیں ہے، ایسی صورت میں اس پر قربانی واجب نہیں ہے۔نیز واضح رہے کہ عورت پر قربانی واجب ہونے میں اس کے شوہر کے مقروض ہونے یا نہ ہونے کو کوئی دخل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (359/2- 360)
"(تجب)… (علی کل) حر (مسلم) ولو صغیراً مجنونا… (ذی نصاب فاضل عن حاجتہ الاصلیۃ) بدنیہ وحوائج عیالہ(وان لم ینم) کمامر(وبہ) ای بھذا النصاب (تحرم الصدقۃ) کمامر وتجب الاضحیۃ ونفقۃ المحارم علی الراجح".
(قولہ کمامر) ای فی قولہ وغنی یملک قدر نصاب وقدمنا بیانہ ثمۃ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی