عنوان: قربانی کس پر واجب ہے؟(101957-No)

سوال: السلام عليكم جناب قربانی کا نصاب کیا ہے؟

جواب: ھر وہ عاقل بالغ مرد یا عورت جسکی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اسکی قیمت کے برابر سونا یا نقد رقم یا مال تجارت یا پھر ضرورت سے زائد سامان موجود ھو تو اسکے اوپر قربانی واجب ہے۔
نیز اگر کسی کی ملکیت میں ان مذکورہ چیزوں میں سے کوئی ایک چیز ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر تو نہ ھو، مگر جب ان مذکورہ چیزوں کو آپس میں ملایا جائے تو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت بن جائے تو بھی قربانی واجب ہے۔

قربانی و عقیقہ میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

23 Jan 2020
جمعرات 23 جنوری - 27 جمادى الاول 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2019. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com