عنوان: بڑے جانور میں گوشت کی تقسیم کا طریقہ کار(101974-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! گائے کے حصے تقسیم کرنے کا شرعی طریقہ کی رہنمائی فرمادیں۔

جواب: جس جانور میں کئی حصہ دار ہوں تو گوشت وزن کرکے تقسیم کرنا ضروری ہے، اندازہ سے تقسیم نہ کریں، اس لیے کہ اگر حصوں میں کمی بیشی ہوگی تو سود ہوجائے گا اور سود لینا، دینا اورکھانا سب حرام ہے، البتہ اگر گوشت کے ساتھ سری، پائے یا کلیجی کے ٹکڑے کرکے ہر حصہ میں رکھ دیا جائے تو پھر وزن کیے بغیر اندازے سے تقسیم کرنا بھی جائز ہے۔

لمافی الدر المختار:
ﻭﻳﻘﺴﻢ اﻟﻠﺤﻢ ﻭﺯﻧﺎ ﻻ ﺟﺰاﻓﺎ ﺇﻻ ﺇﺫا ضم ﻣﻌﻪ اﻷﻛﺎﺭﻉ ﺃﻭ اﻟﺠﻠﺪ ﺻﺮﻓﺎ ﻟﻠﺠﻨﺲ ﻟﺨﻼﻑ ﺟﻨﺴﻪ.
(ج:6، ص: 317، ط: دارالفکر، بیروت )

قربانی و عقیقہ میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

23 Jan 2020
جمعرات 23 جنوری - 27 جمادى الاول 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2019. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com