عنوان: تبلیغی جماعت میں وقت لگانے کی منت ماننے کا حکم(1991-No)

سوال: اگر کسی کام کے ہونے کی منت مانگی گئی، مثلاً: میرا یہ کام ہو جائے تو میں اتنے روزے رکھونگا یا صدقہ کرونگا یا ایک سہہ روزہ لگاؤنگا، اب اگر مصروفیت کی وجہ سے سہہ روزہ نہیں لگا سکتا تو اسکو پورا کیسے کیا جائے ( کوئی صدقہ وغیرہ ہو سکتا ہے ) ؟

جواب: واضح رہے کہ کسی کام کی منت اس وقت منعقد ہوتی ہے، جب وہ کام شریعت میں عبادت مقصودہ ہو اور اسی کام میں سے کوئی چیز فرض یا واجب بھی ہو، جیسے نماز یا روزہ وغیرہ، نماز اور روزہ عبادت مقصودہ ہیں اور یہ فرائض اسلام میں سے بھی ہیں، لہذا ان کی منت ماننے سے نذر منعقد ہوجاتی ہے، چونکہ تبلیغی جماعت میں مخصوص ترتیب کے ساتھ جانا شرعا فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا ایسی منت منعقد نہیں ہوگی اور اس کو پورا کرنا بھی لازم نہیں ہوگا، لیکن اگر اپنے کام ہوجانے کی خوشی میں وقت لگا لیں، یا پھر کچھ رقم صدقہ کر دیں تو بہتر ہے، اگرچہ آپ پر یہ واجب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (227/4)

"(ومنہا)أن یکون قربة فلایصح النذر بمالیس بقربة رأساکالنذربالمعاصی...(ومنہا)أن یکون قربة مقصودة، فلایصح النذربعیادة المرضی وتشییع الجنائزوالوضوء والاغتسال ودخول المسجد ومس المصحف والأذان وبناء الرباطات والمساجد وغیر ذلک وإن کانت قربا ؛لأنہا لیست بقرب مقصودة،ویصح النذربالصلاة والصوم والحج والعمرة والإحرام بہما والعتق والبدنة والہدی والاعتکاف ونحوذلک ؛لأنہاقرب مقصودةإلخ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 989 Aug 24, 2019
tableeghi kamat mai waqt laganay ki mannat mannay ka hukum, Ruling on accepting / making the vow to spend time in the Tablighi Jamaat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.