resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: علاج کا سنت طریقہ(1992-No)

سوال: السلام علیکم، جناب سننے میں آیا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بتایا ہوا طریقہ علاج یہ ہے کہ انسان کو جب کوئی بیماری لاحق ہو تو مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کا اہتمام کرے۔
١. پہلے دو رکعت صلوٰۃ الحاجۃ ادا کرے اور پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرے اور پھر دعا ( لا الہ الا اللہ الحلیم کریم سبحان اللہ رب العرش العظیم والحمداللہ رب العالمین.......... یا ارحم الراحمین پڑھے۔
٢. پھر ایک چمچ شھد کھائے۔
٣. پھر صدقہ کرے۔
٤. پھر کسی غریب کو ایک وقت کا کھانا کھائے۔
٥. آخر میں کسی طبیب (ڈاکٹر) سے رجوع کرے۔
تو پھر اللہ یا تو مریض کو طبیب تک پہنچنے سے پہلے شفا دے دیتے ہیں یا طبیب سے رجوع کرنے کے بعد۔
براہ مہربانی مندرجہ بالا کی تصدیق کریں یا درست طریقہ بتائیں۔ شکریہ

جواب: واضح رہے کہ مختلف روایات سے ان سارے علاجوں کی تائید ہوتی ہے، البتہ سوال میں ذکر کردہ علاج کا طریقہ اس خاص ترتیب سے کسی روایت سے بھی ثابت نہیں ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے کہ ( وعن أسامة بن شريك رضي الله عنه قال : قَالَتْ الأَعْرَابُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلا نَتَدَاوَى ؟ قَالَ : ( نَعَمْ ، يَا عِبَادَ اللَّهِ تَدَاوَوْا ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلا وَضَعَ لَهُ شِفَاءً ، إِلا دَاءً وَاحِدًا ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا هُوَ ؟ قَالَ : الْهَرَمُ ۔
(سنن ترمذی: حدیث نمبر:2038 )
ترجمہ:
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے کہ ایک بدوی صحابی نے نبی پاک ﷺ سے سوال کیا یا رسول اللہﷺ: کیا ہم اپنی بیماریوں کا علاج کریں؟ تو آپ نے فرمایا: ہاں اے خدا کے بندو! اپنی بیماریوں کا علاج کرو، کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں کی، جس کا علاج نہ ہو، سوائے ایک بیماری کہ اسکا کوئی علاج نہیں۔ آپﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ کونسی بیماری ہے؟ توآپﷺ نے فرمایا کہ وہ بوڑھاپا ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے کہ ( تصدقوا وداووا مرضاكم بالصدقة؛ فإن الصدقة تدفع عن الأعراض والأمراض، وهي زيادة في أعمالكم وحسناتكم''. (البيهقي في شعب الإيمان عن ابن عمر)(کنزالعمال:ج3، ص:159،حدیث نمبر:16109ط:دارالکتب العلمیہ)
ترجمہ:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صدقہ دو اور اپنے مریضوں کا صدقے کے ذریعے علاج کرو، اس لیے کہ صدقہ پریشانیوں اور بیماریوں کو دور کرتا ہے اور وہ تمہارے اعمال اور نیکوں میں اضافے کا سبب ہے۔

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

elaaj ka sunnat tariqa, Sunnah method of treatment

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment